کانگو میں ملیشیا نے19 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کانگو میں ملیشیا نے19 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  

کنساشا (اے پی پی) کانگو میں ایک مسلح گروہ نے دو دیہاتوں میں حملہ کرتے ہوئے کم از کم 19 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ خبر ایک مقامی یوتھ لیڈر کے ذرائع سے بتائی گئی ہے۔ مائی مائی مزیمبے نامی ملیشیا کے حامیوں نے کاغالا اور روشاکی کے دیہاتوں پر گزشتہ شب دھاوا بول دیا۔ کانگو کی فوج نے بھی اس خونریز حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ملیشیا نے ان دیہاتوں پر حملہ کس وجہ سے کیا۔

مائی مائی مزیمبے‘ کے ارکان عموماً ناندے نامی نسلی گروہ کے ارکان ہوتے ہیں۔ کانگو میں نسلی فسادات میں سال رواں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -