2016میں جرمنی آنے والے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں کمی

2016میں جرمنی آنے والے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں کمی

  

برلن(این این آئی)جرمنی میں غیر قانونی انداز میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں گزشتہ برس یعنی 016 میں خاطر خواہ کمی نوٹ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں وفاقی جرمن پولیس نے بتایاکہ گزشتہ برس غیر قانونی داخلے کے کل 167,500 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ اس سے پچھلے سال یعنی 2015 میں یہ تعداد 217,237 تھی۔ قبل ازیں یورپ میں مہاجرین کے بحران کے باقاعدہ آغاز سے قبل سن 2014 میں جرمنی میں غیر قانونی داخلے کے 57,095 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -