سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کے نائب کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کے نائب کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

  

تہران(این این آئی)سخت گیر موقف رکھنے والے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کے ایک نائب حامد بغائی نے امسال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حامد بغائی کو سن 2015 میں جیل ہوئی تھی۔ بغائی احمدی نڑاد کے انتظامی امور کے نائب صدر اور سیاحت بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اْنہوں نے ایک بیان میں اپنے صدارتی امیداوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادانہ حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔ 2015 میں بغائی کو نامعلوم وجوہات پر سات ماہ تک گرفتار رکھا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -