کھیلوں کے انعقاد سے کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے:نوشین ناز

کھیلوں کے انعقاد سے کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے:نوشین ناز

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئرایسوسی ایشن کی ویمن ونگ کی چیئرپرسن اور اسلام آباد سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری اطلاعات نوشین ناز نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاسلام آباد نیٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں کی بھر پور تربیت اور رہنمائی کی جائے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنائے جائے جو کہ اس وقت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئندہ بات ہے اور ان کھیلوں کے مقابلوں سے شہریوں کو تفریحی موقعے ملیں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ہمیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ا س کیلئے سپورٹس آرگنائزرزاور کھلاڑیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -