بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کی خواہش مند

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کی خواہش مند

  

اسلام آباد(اے این این)بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے 2017 کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کردیاہے ۔ اس حوالے سے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارتی بلائینڈ کرکٹ کونسل کے حکام سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے رواں سال کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین کے مطابق سیریز کے حوالے سے رواں سال مئی میں متوقع فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -