پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے شروع ہوگا

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین جوڈو چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 40مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔
کھلاڑیوں کو کوچ جدید اوراعلیٰ معیار کی تربیت دینگے ۔