قومی تائیکوانڈو ٹیم یو اے ای اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
اسلام آباد(اے پی پی) قومی تائیکوانڈو ٹیم یو اے ای اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق یو اے ای اوپن 21 سے 26 فروری تک متحدہ عرب امارات فجیرہ میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 30 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 40 سے 45 مرد اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں تین کوچز محمد حنیف‘ محمد شہزاد اور محمد عامر تربیت دے رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں سے یو اے ای اوپن کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔