قومی ٹیم کا بیس بال کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ جاری

قومی ٹیم کا بیس بال کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، قومی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کیمپ کمانڈنٹ سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 35 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عمیر امداد بھٹی، محمد عثمان، فضل الرحمن، سمیر زاور، طاہر محمود پاپا، عبدالرحمن، صدام حسین، عارف خان نیازی، ارشد خان، سید امین آفریدی، محمد وسیم، ذاکر آفریدی، فقیر حسین، احسان اللہ محمد مجید، محمد عارف، رفیع اللہ، محمد ریاض، محمد زوہیب، ولی خان، طارق ندیم، تنویر احمد یاسر محمود، علی رضا، نعمان سلیم، محسن جمیل، محمد اسامہ نعمان اور ذولفقار شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز مصدق حنیف، سرفراز احمد، باسط مرتضیٰ اور سید درحسین جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 25 فروری سے یکم مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان پاکستان، بھارت، ایران، عراق، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔