ہاشم آملہ ون ڈے میں زیادہ رنز بنانیوالے جنوبی افریقہ کے پانچویں بلے باز بن گئے

ہاشم آملہ ون ڈے میں زیادہ رنز بنانیوالے جنوبی افریقہ کے پانچویں بلے باز بن ...

  

ہملٹن(اے پی پی) ہاشم آملہ نے ون ڈے میں سابق ہم وطن بلے باز گیری کرسٹن کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ زیادہ رنز بنانے والے جنوبی افریقہ کے پانچویں جبکہ دنیا کے 39ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ہاشم آملہ نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 35 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ اب تک 146 میچوں میں 51.24 کی اوسط سے 6815 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے، انہوں نے 11579 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -