اے بی ڈیویلیئرز کو 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 50 رنز درکار

اے بی ڈیویلیئرز کو 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 50 رنز درکار

  

کرائسٹ چرچ(اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ولیئرز کو ون ڈے میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 50 رنز درکار ہیں۔ 33 سالہ ڈی ولیئرز نے 2005ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا، اپنے منفرد بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے وہ 360 کے نام سے مشہور ہیں، انہیں ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے، وہ اب تک 212 میچز میں 53.91 کی اوسط سے 8950 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 162 ناٹ آؤٹ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -