ڈیوڈ گوفن نے روٹرڈیم ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ڈیوڈ گوفن نے روٹرڈیم ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

  

روٹرڈیم(اے پی پی) ڈیوڈ گوفن اور جوولفریڈ سونگا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے پیری ہربرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔

، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-3 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -