سری لنکامیں نو سال قبل صحافی کے اغوا کے سلسلے میں تین فوجی گرفتار

سری لنکامیں نو سال قبل صحافی کے اغوا کے سلسلے میں تین فوجی گرفتار

  

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کی پولیس نے نو سال قبل ایک صحافی کیتھ نویار پر تشدد اور اس کے اغوا کے سلسلے میں ایک فوجی افسر سمیت دو دیگر فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ تینوں کو عنقریب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجاپاکسے کے دور میں متعدد صحافیوں کو قتل کر دیا گیا تھا اور کئی دیگر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ نویار کے کیس کو ذرائع ابلاغ کی کافی توجہ موصول ہوئی تھی کیونکہ وہ انگریزی زبان کے اخبار دا نیشن کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر تھے، جو تامل باغیوں کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تنقید کے لیے مشہور تھا۔

مزید :

عالمی منظر -