اسلام و مہاجرین مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ وِلڈرزکی انتخابی مہم شروع

اسلام و مہاجرین مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ وِلڈرزکی انتخابی مہم شروع

  

ایمسٹرڈیم(این این آئی)اسلام اور مہاجرین مخالف ڈچ سیاسی رہنما گیئرٹ وِلڈرز نے ملکی پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ، روٹرڈیم میں اس مہم کے آغاز کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں گیئرٹ ولڈرز نے روٹرڈیم کی ایک مارکیٹ میں اپنے حامیوں میں پوسٹر تقسیم کیے اور ان کے ساتھ سلفیاں بنوئیں۔ اس موقع پر لوگوں کا ایک گروپ نے ان کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔درجنوں صحافیوں کی موجودگی میں وِلڈرز کا کہنا تھاکہ یہ انتخابات یقینی طور تاریخی ہیں۔ یہ ایک ایسا موقع ہیں کہ ہالینڈ کے لوگ 15 مارچ کو یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا اپنے ملک کو اپنے لیے واپس حاصل کرنا ہے یا اسے زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں کے حوالے کرنا ہے۔گیئرٹ وِلڈرز کی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کو اس وقت ہالینڈ کی پارلیمان کے ایوان زیریں میں 12 نشستیں حاصل ہیں۔ تاہم گیئرٹ ولڈرز کی پارٹی کی سیاسی مقبولیت پر ڈچ مبصرین کے ساتھ ساتھ یورپی ماہرین کو بھی تشویش ہے۔ ہالینڈ میں کرائے گئے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق امکان ہے کہ ولڈرز کی فریڈم پارٹی اگلے انتخابات میں ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔

ان جائزوں کی رْو سے فریڈم پارٹی انتخابات میں 20 فیصد تک ووٹ اور 27 سے لے کر 31 تک پارلیمانی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -