امریکہ میں رواں سال فائرنگ کے واقعات، دسیوں افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں رواں سال فائرنگ کے واقعات، دسیوں افراد ہلاک و زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے 152واقعات میں39 افراد ہلاک اور 82دیگر زخمی ہو گئے۔صرف جمعے کے روز فائرنگ کے 46 واقعات میں 7 افراد ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہوئے جبکہ جمعرات کے روز فائرنگ کے رونما ہونے والے 106 واقعات میں 32 افراد ہلاک اور53 ترپن دیگر زخمی ہوئے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکزکی رپورٹ کے مطابق 2017 کے آغاز سے 17 فروری تک امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 7715 واقعات رونما ہوئے جن میں 2038 افراد ہلاک اور 3844دیگر زخمی ہوئے۔
جن میں12 برس سے کم عمر کے78 بچے شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -