امریکی پولیس نے غیر مسلح اماراتی طالب علم کو قتل کیا، حکام کی تصدیق

امریکی پولیس نے غیر مسلح اماراتی طالب علم کو قتل کیا، حکام کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)مریکا کی ریاست اوہائیو میں پولیس نے 4 دسمبر 2016ء کو ایک غیر مسلح اماراتی طالب عالم کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔میڈیاررپورٹس کے مطابق ریاست کے اٹارنی جنرل نے بتایاکہ اس امر کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چھبیس سالہ اماراتی طالب علم سیف ناصر مبارک الامیری اوہائیو میں کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی میں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہا تھا۔ اوہائیو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو اطلاع دی ہے کہ مقتول طالب عالم واقعے کے وقت غیر مسلح تھا۔اٹارنی جنرل کا دفتر اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔اماراتی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت کے ساتھ مل کر تحقیقات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی سفارت خانے کے نمائندے فوجداری تفتیش جرائم کے محکمے اور اوہائیو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور وہ اس واقعے کی بروقت، شفاف اور جامع تحقیقات پر زور دے رہے ہیں۔اوہائیو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔
البتہ اس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جب ہڈسن ،اوہائیو کے ایک پولیس افسر نے جب سیف کے جسم میں متعدد گولیاں پیوست کی تھیں تو اس وقت وہ غیر مسلح تھا۔

مزید :

عالمی منظر -