سب کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل کریں، موگرینی

سب کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل کریں، موگرینی

  

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو سے الگ الگ ملاقات میں کہا ہے کہ سب کو چاہئے کہ طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں۔ یورپی یونین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے، جو ایٹمی معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کے امور میں ہم آہنگی کے فرائض بھی انجام دیتی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اسی طرح آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کی جانب سے مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ توقع کے مطابق آگے کی سمت حرکت کر رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -