معیار میں بہتری ،فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،صباء کاظمی

معیار میں بہتری ،فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،صباء کاظمی
 معیار میں بہتری ،فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،صباء کاظمی

  

لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل صباء کاظمی نے کہا ہے کہ فلمسازی کے معیار میں مسلسل بہتری سے فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے ،ہمیں اس رفتار پر اکتفا کرنے کی بجائے اسے مزید بڑھانے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔صباء کاظمی نے کہا کہ پاکستان میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں جس سے شائقین کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ پاکستانی عوام کی اکثریت اب بھی بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کو ترجیح دیتی ہے جو بڑی خوش آئند اور قابل فخر بات ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میں بھی اس کی حامی ہوں کہ نئے آنے والوں کو بھرپور مواقع ملنے چاہئیں اور یہی ہمار امستقبل ہیں۔صباء کاظمی نے نے کہا ہے کہ خاموش رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں۔ میں نے نئے سال کا آغاز بہت پر عزم طریقے سے کیا تھامجھے یقین ہے کہ 2017ء میری کامیابیوں کا سال ہوگا۔ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں مگر میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ۔

میری پوری توجہ پرفارمنس اور اداکاری پر ہے میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔

مزید :

کلچر -