لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،میگھا

لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،میگھا
 لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)فلم ، ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر میگھا نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے اور اب آئٹم سانگ کا رواج پروان چڑھ رہا ہے ،سٹیج ڈراموں میں غیر مناسب رقص اور اشارے کر کے اداکارائیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہیں ۔ میگھا نے کہا کہ کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں میرے والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کام کے حوالے سے آج بھی میرے والد میری رہنمائی کرتے ہیں اور ہمیشہ مجھے اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ صرف محنت سے اپنا نام بنانا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اس بات کو پلے باندھ لیا ۔مجھے لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میری ابتداء فلم سے ہوئی تھی اور بعد میں سٹیج کی طرف آئی جہاں مجھے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں شہرت کے لئے شارٹ کٹ کے استعمال کی قائل نہیں ۔
مگر اس میں انسان کی عزت محفوظ رہتی ہے ۔

مزید :

کلچر -