ٹائیگر شیروف کو سب سے زیادہ فٹ اداکار مانتی ہوں، شلپا شیٹھی

ٹائیگر شیروف کو سب سے زیادہ فٹ اداکار مانتی ہوں، شلپا شیٹھی
 ٹائیگر شیروف کو سب سے زیادہ فٹ اداکار مانتی ہوں، شلپا شیٹھی

  

ممبئی (اے پی پی)با لی ووڈ کی فٹنس آئیکون شلپا شیٹینے ٹائیگر شیروف کو سب سے زیادہ فٹ اداکار قرار دیاہے۔شلپا شیٹی بالی وڈ کی فٹنس آئیکون مانی جاتی ہے اور ماں بننے کے بعد بھی شلپا شیٹی نے جس طرح اپنی فٹنس کو بحال رکھا ہے وہ کسی کو بھی متاثر کرسکتی ہے، لیکن خود شلپا کسی اور کی فٹنس سے متاثر ہیں۔شلپا شیٹی ٹائیگر شیروف کے فٹنس سے بہت متاثر ہیں۔حال ہی میں ایک تقریب میں شلپا نے کہا کہ وہ ٹائیگر کی کافی عزت کرتی ہیں. میں سمندر کے کنارے رہتی ہوں اور میں نے ٹائیگر کو اکیلے بیچ پر ٹھیک میرے گھر کے سامنے مارشل آرٹس کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

صبح کے 6 بجے ہوں یا شام کے، میں نے انہیں وہاں دیکھا ہے. " شلپا، ٹائیگر کو فٹنس کے جنگل کا سچا ٹائیگر مانتی ہیں۔شلپا نے کہا کہ ان کا بیٹا ٹائیگر کا زبردست فین ہے۔شلپا نے حال ہی میں فٹنس کو لے کر اپنی نئی ویب سائیٹ لانچ کی ہے۔ٹائیگر اس موقع پر شلپا کے ساتھ موجود تھے

مزید :

کلچر -