فلم’’ جانان‘‘فیم حانیہ عامرنے ڈائریکٹرکو ناکوں چنے چبوادیئے

فلم’’ جانان‘‘فیم حانیہ عامرنے ڈائریکٹرکو ناکوں چنے چبوادیئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ’’جانان ‘‘فیم اداکارہ حانیہ عامر کے نان پروفیشنل رویے نے ڈائریکٹرکو ناکوں چنے چبوادیئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرکے ایک معروف ڈائریکٹرنے حانیہ عامرکو اپنی سیریل میں کاسٹ کیا جس کی ریکارڈنگ کے دوران انہوں نے ڈائریکٹرکو بہت زیادہ تنگ کیا اور کئی بار وعدے کے باوجودوہ لوکیشن پر نہ پہنچیں ۔جس پر ریکارڈنگ کینسل کرنا پڑی۔

سیریل کے ڈائریکٹرنے اس بارے میں کہا کہ مجھے آج تک کسی سینئرفنکارنے اس طرح تنگ نہیں کیا جس طرح حانیہ نے کیا ہے۔ یادرہے کہ حانیہ عامرکو فلم’’جانان‘‘سے شہرت ملی تھی جس کے بعداب وہ کئی پراجیکٹ میں کام کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -