آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار

آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار
 آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال کے آسکر ایوارڈز میں شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی تاہم وہ اس سال ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔ میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا 2017 کے آسکر ایوارڈز میں شریک نہیں ہوں گی، جس کی وجہ ان کا مصروف شیڈول ہے۔ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ 89 اکیڈمی ایوارڈز ان کی فہرست میں موجود نہیں۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ 'میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پر ہیں' تاہم انہیں اپنے مصروف شیڈول سے کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک عام لڑکی ہیں ، جو اپنا کام کررہی ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈز میں ایک ایوارڈ پیش کرنے کے لیے شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ سال کے ایمی ایوارڈز اور رواں سال کے گولڈن گلوب میں بھی ایوارڈز پیش کئے تھے

مزید :

کلچر -