ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘ کی ریکارڈنگ کا نیا سپیل جلدلاہور میں شروع ہوگا

ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘ کی ریکارڈنگ کا نیا سپیل جلدلاہور میں شروع ہوگا
 ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘ کی ریکارڈنگ کا نیا سپیل جلدلاہور میں شروع ہوگا

  

لاہور (فلم رپورٹر)پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘ کی ریکارڈنگ کا نیا سپل جلد لاہور میں شروع ہوگا ۔ ادکارہ ماہ نور ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘ میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔اس میگا پراجیکٹ کے ڈائریکٹر شوکت چنگیزی اور رائٹر سورج بابا ہیں۔ڈرامہ سیریل کے پہلے سپل کی ریکارڈنگ آزاد کشمیر اور دیگرمقامات پر ہوئی جس میں اداکارہ سمیت ایوب کھوسو،اذیکا ڈینیئل،طاہرہ امام، پریسہ ،عمر شہزاد،رضیہ ملک ،ظفر عباس،شبیر جان ،نیر اعجاز،لیلیٰ زبیری،انجلین ملک،نجیب اللہ انجم،خالد ابراہیم،حیا بخاری،دیبہ عالم،عینی زیدی،کنول نعمان،یاسمین حق،عثمان پیرزادہ سمیت دیگر نے حصہ لیا تھا۔ ما ہ نور کا کہنا ہے کہ ڈرامہ میں میرا رول منفرد نوعیت کا ہے اس میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے۔

مزید :

کلچر -