میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے لگن ہے،نمرہ چوہدری

میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے لگن ہے،نمرہ چوہدری
 میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے لگن ہے،نمرہ چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور لگن ہے‘ وہ لوگ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے جو اپنے کام سے منافقت کرتے ہیں‘ سٹیج ڈراموں میں بہتری آ رہی ہے اور شائقین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔نمرہ چوہدری نے کہا کہ میں سٹیج ڈراموں پر جس طرح پرفامنس کر رہی ہوں اور میری اداکاری کو پسند کیا جارہاہے۔اس پر مطمئن ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور اصول پسندی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کام کر کے دکھ بھری عوام کو تفریح فراہم کرتی رہوں گی۔

مزید :

کلچر -