عمران عباس اگلاپراجیکٹ ڈائریکٹرمہرین جبار کے ساتھ کریں گے

عمران عباس اگلاپراجیکٹ ڈائریکٹرمہرین جبار کے ساتھ کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعمران عباس اپنا اگلاپراجیکٹ ڈائریکٹرمہرین جبار کے ساتھ کریں گے ۔اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کی ملاقات ہوئی جس میں اس پراجیکٹ بارے ابتدائی بات چیت کی گئی جسے جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی ۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مہرین جبارعمران عباس کو اپنی ایک فلم اور ایک سیریل میں کاسٹ کرنے کی خواہش مند ہیں جس کے لئے انہوں نے بارہا رابطہ کیا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر ان کی ملاقات دوسال تک نہ ہوسکی۔

ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ عمران عباس مہرین جبار کے ساتھ سیریل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ وہ سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی کریں گے۔

مزید :

کلچر -