جارج اورامل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع

جارج اورامل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع
 جارج اورامل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع

  

لاس اینجلس (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ اداکار جارج کلونی کی والدہ نینا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی بہو اور شہرہ آفاق سماجی کارکن امل کلونی امید سے ہیں اور وہ دو جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جارج کلونی کی والدی 77 سالہ نینا نے کہا کہ ان کی بہو حاملہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے 55 سالہ بیٹے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا شدت سے انتظار ہے ۔ اس کا بیٹا اور 39 سالہ بہو بھی نئے مہمانوں کی آمد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے ایک ہی بچے پر اکتفاء کا فیصلہ کیا تھا مگر قدرت نے ان کے لیے جوڑا منتخب کیا ہے۔

مزید :

کلچر -