سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،فائزہ

سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،فائزہ
 سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،فائزہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرفائزہ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔فائزہ نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی۔

مزید :

کلچر -