اداکاری نے مجھے مقام ، عزت اور شہر ت دی،آغا حیدر

اداکاری نے مجھے مقام ، عزت اور شہر ت دی،آغا حیدر
 اداکاری نے مجھے مقام ، عزت اور شہر ت دی،آغا حیدر

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار آغا حیدر نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔آغا حیدرنے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔۔انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ۔

آغا حیدرنے کہاکہ جذبہ ایمانی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کی بڑی مثال تین سو تیرہ کا لشکر ایک ہزار کفار پر بھاری ثابت ہوتا ہے اور یہی ہم سب کیلئے ایک بڑی مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا کے ساتھ دین کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلنا چاہیے تاکہ آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں ۔

مزید :

کلچر -