سوپ’’غریب زادی‘‘میں کیرئیر کا یادگار کردار ادا کررہی ہوں،سوزین فاطمہ

سوپ’’غریب زادی‘‘میں کیرئیر کا یادگار کردار ادا کررہی ہوں،سوزین فاطمہ
 سوپ’’غریب زادی‘‘میں کیرئیر کا یادگار کردار ادا کررہی ہوں،سوزین فاطمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل سوزین فاطمہ نے کہا ہے کہ نجی چینل کے لئے بنائے جانے والے سوپ’’غریب زادی‘‘میں اپنے فنّی کیرئیر کا ایک یادگار کردار میں نظر آؤں گی ۔گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائے جانے والے اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسر مختار احمد اور ڈائریکٹر نوید جعفری ہیں۔ ’’غریب زادی‘‘ دیگر نمایاں فنکاروں میں شکیل،غزالہ کیفی ،سلیم معراج ،پروین اکبر،عجب گل ،رانا مجید ،فوذان،عفان ،عاطف راٹھور اورریشم نقوی شامل ہیں۔سوپ’’غریب زادی‘‘کی مصنفہ اور پراجیکٹ ہیڈ زنجبیل عاصم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں وہ رول کروں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہو۔اس سوپ میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔نوید جعفری ایک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں ان کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے میں مستقبل میں بھی ان کے ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی۔میں ان دنوں کراچی میں بنائے جانے والے مختلف پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔

نجی چینل سے پیش کئے جانے والے ایک اور ڈرامہ ’’میرے چھوٹے میاں‘‘میں بھی میرے رول کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -