عوامی رکشہ یونین کا احتجاج رنگ لے آیا ، ریلوے سٹیشن کے کنٹریکٹر کا ٹھیکہ منسوخ

عوامی رکشہ یونین کا احتجاج رنگ لے آیا ، ریلوے سٹیشن کے کنٹریکٹر کا ٹھیکہ ...

  

لاہور (وقائع نگار)عوامی رکشہ یونین کا احتجاج رنگ لے آیا ریلوے سٹیشن سے بھاری بھرکم پرچی فیس وصول کرنے والے کنٹریکٹر کا ٹھیکہ منسوخ کر کے ریلوے حکام نے ٹھیکیدار کو فی الفور مشینری اور عملہ ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔عوامی رکشہ یونین نے گزشتہ اتوار کو ہزاروں رکشہ ڈرائیوروں کی احتجاجی ریلی نکال کر ریلوے انتظامیہ سے ناجائز پرچی فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چیئرمین مجید غوری نے پرچی فیس ختم نہ کرنے کی صورت میں رکشہ جلاؤ تحریک کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا۔ریلوے کے کنٹریکٹر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا ہے۔ٹھیکیدار زمان شریف کوہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی سی او ریلوے شجاعت علی نے کنٹریکٹر کو فی الفور مشینری اور عملہ نہ ہٹانے کی صورت میں قانونی کاروائی کابھی عندیہ دیا ہے۔۔چیئرمین مجیدغوری نے مطالبات پورے ہونے پرریلوے حکام اور وزیراعلٰی شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواجہ سعد فیق نے ریلوے سٹیشن سے بھتہ مافیہ کا خاتمہ کر کے غریب مزدوروں کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز پر کی جانے والی بھتہ خوری کا بھی نوٹس لینے کا مطالبا کیا ہے اور کہا کہ جس طرح خادم اعلیٰ نے اسٹیشن سے بھتہ خوروں کو بھاگنے پر مجبو ر کر دیا ہے اسی طرح سے شہر کے تما م مقامات سے بھتہ خوری ختم کروائی جائے ہم ان جگہوں کی نشاندہی کرنے کیلئے تیا ر ہیں جہاں غیر قانونی پرچی اور اڈہ کے نام پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے جو بھی مزدروں کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے گا ہم نے کیلئے دعا بھی کریں گے اور زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -