نظریہ پاکستان کو تبدیل کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا،عبدالغفار روپڑی
لاہور( وقائع نگار) لاہورجماعت اہلحدیث پاکستا ن کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کو تبدیل کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔پاکستان دو قومی نظریہ پر ہی وجود میں آیا تھا،عالمی دباؤ پر نان ایشوز کو ایشوز بنا کر ملک کے نظریے کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے، ایسا ہر گز نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان کا قیام(اسلامی ) نظریے کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا ناموس رسالت ﷺ کسی ایک پارٹی یا سیاستدان کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کے عقائد کا اجتماعی مسئلہ ہے، امام الانبیاء کی توہین کو روکنا اپنے جان و مال سے زیادہ اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا عبدالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ توہین رسالت کے جرم کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔ اگر اس قانون کا اطلاق غلط ہو رہا ہے تو 302 سمیت ہر قانون کا اطلاق غلط ہوتا ہے ۔ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر میں غیر ملکی اور قادیانیوں کے ملوں ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔