وزراء کی غیر حاضری کا نوٹس چےئر مین سینٹ کا بر وقت اقدام ہے

وزراء کی غیر حاضری کا نوٹس چےئر مین سینٹ کا بر وقت اقدام ہے

  

لاہور(وقائع نگار) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ وزراء کی غیر حاضری کا نوٹس چےئر مین سینٹ کا بر وقت اقدام ہے، وزراء سینٹ میں حاضر ہو کر سوالات کے جوابات دیں ، چےئر مین سینٹ کی طرف سے اجلاس میں وزراء کی غیر حاضری کا نوٹس لینا درست فیصلہ ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہ سینٹ بہت اہم ایوان ہے اسے غیر اہم کرنے کی کوشش نہ کی جائے ،وفاقی وزراء حکومتی اقدامات کے حوالے سے اپنا موقف بروقت پیش کریں ، وفاقی وزراء کی عدم موجودگی سے سینٹ کے اجلاس کی کاروائی متاثر ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ ملک میں سخت احتساب کا نعرہ لگا رہا ہے ،وفاقی وزراء خود کو احتساب کے لئے پیش کریں ، وہ حکمرانوں پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ہم نے ہمیشہ شفاف احتساب کے لئے نظام پر زور دیا اور غر جانبدار احتساب کے نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے ،معاشرہ میں موثر احتساب کا عمل آج سے ہی شروع کیا جائے اور حکمران خود کو احتساب کے لئے پیش کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -