حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار ازلی دشمن بھارت ہے

حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار ازلی دشمن بھارت ہے

  

لاہور( وقائع نگار) یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق وزیراعظم پاکستان/ چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پنجاب بھر سے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور اس سے پیدا شدہ سنگین صورت حال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو قرار دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ فورم فار کشمیر کے سرپرست اعلی سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں تنازعہ کشمیر کو 70 سال گزر چکے ہیں اور بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ہنوزحل طلب ہے کشمیر پر غاضبانہ قبضہ اور وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد نے دنیا کے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ عیاں کردیا ہے محمد میاں سومرو نے کہا کہ برہان الدین وانی کی شہادت نے کشمیر ی نوجوانوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے جبکہ پاکستان چونکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اُجاگر کر رہا ہے اس بناء پر بھارت بوکھلاہٹ اور پاگل پن کا شکار ہو گیا ہے اور بھارت نے پاکستان کے خلاف ساز خون کا نیا جال بننا شروع کر دیا ہے۔ محمد میاں سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو یوم ئکجہتی کشمیر کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر سے لے کر پاکستان کے کونے کونے میں عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں حق خودارادیت کے تحت رائے شماری کا مطالبہ کیا بھارت نے اس صورت حال سے گھبرا کر پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا ئی جا سکے ۔لیکن بھارت یاد رکھے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے کھڑے ہیں اور اُنہیں حق خودارادیت ملنے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا کہ محمد میاں سومرو کی قیادت میں یوتھ فورم فار کشمیر پاکستان اور عالمی سطح پر دورے کر کے کشمیر کانفرسوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ کشمیر میں حق خودارادیت سیمینار ز اور میڈیا بریفنگ کے ذریعے مسئلہ کشمیر اور بھارتی دہشت گردی کے متعلق حقائق اُجاگر کر کے بھارت کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کیا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -