امن خراب کرنیوالے عناصر کو چن چن کر ختم کریں گے ،رانا محمد ارشد

امن خراب کرنیوالے عناصر کو چن چن کر ختم کریں گے ،رانا محمد ارشد

  

لاہور(خبرنگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشدنے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے ہر موقع پر امن کو فروغ دیا ہے۔ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔ ملک میں امن کو تہ و بالا کرنے والے عناصر کو ہم ایسے دہشت گردوں ،شر پسندوں ، سہولت کاروں اور ان کے حواریوں کو چن چن کر ختم کریں گے ۔ ہم سب کا فرض ہے کہا کہ اپنے ارد گرد ایسے افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کی مشکوک سر گرمیوں بارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری مطلع کریں تاکہ ان کے مزموم عزائم کا فوری طور پرخاتمہ کیا جا سکے۔ افغانستان اور بھارت میں چھپے پاکستان مخالف دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے او ر ان کے سہولت کاروں کو بھی چن چن کر عبرت ناک سزائیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری عظیم منصوبہ کو ہر صورت مکمل کریں گے جس کے لئے ملک کا ہرشخص اپنی جانوں کا نذرانہ دینے میں وقت ضائع نہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باغی سیاستدان وقت کی نزاکت کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت مخالف سیا ستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ ملک کی ترقی کرتی معیشت کو دشمن قوتیں کس طرح پاش پاش کرنے کے در پے ہیں۔کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے وطن کوعظیم تر بنا کر اپنی نئی نسل کوجدید اور ہر سہولت سے مزین پاکستان دیں۔اس بات سے اب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان حکومت مخالف سیاستدانوں کے پاس دشمنوں کا ایجنڈا ہے جس پر وہ کاربند عمل ہیں ۔ ان کو جان لینا چاہیے کہ ملک کو دوبارہ پستی کی طرف دھکیلنے میں ہماری نوجوانان اور نئی نسل ان کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -