جامعہ نعیمیہ کی سالانہ ہفتہ روزہ تقریبات کے حوالے سے اجلاس

جامعہ نعیمیہ کی سالانہ ہفتہ روزہ تقریبات کے حوالے سے اجلاس

  

لاہور(وقائع نگار)بزم نعیمیہ کے اہم اجلاس گزشتہ روز ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔جس میں جامعہ نعیمیہ کی سالانہ ہفتہ روزہ تقریبات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں حالیہ دہشگر د ی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورخصوصی دعاکرائی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ پرامن معاشرے کے قیام کے لئے علماء قوم فکری اصلاح کریں۔تعلیم کے فروغ دے کرہی انتہاء پسندی ودہشت گردی کو کم کیاجاسکتاہے۔دہشتگردی سے نجات حاصل کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنے اپنے حصہ کا دیپ جلانا ہوگا ۔ اسلام پوری انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہماری زندگیوں میں اسلامی تعلیمات کاعکس نمایا ں ہو۔ہمیں مسلمان ہونے کی حیثیت سے اپنے کردار کو اسوۂ رسول ؐ کو روشنی میں ڈھالنا ہوگا۔اسلام امن کامذہب ہے۔اسلام میں فتنہ وفساد کی کوئی گنجائش نہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ حالات میں اسلام کا صحیح تصور اجاگر کیاجائے۔

B

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -