دشمن سی پیک کے ذریعے پاکستان کو پہنچنے والے فوائد سے خوفزدہے ، باؤ شیراز بشیر

دشمن سی پیک کے ذریعے پاکستان کو پہنچنے والے فوائد سے خوفزدہے ، باؤ شیراز ...

  

لاہور( پ ر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور یوتھ ممبر باؤ شیراز بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سی پیک کے ذریعے مستقبل میں پاکستان کو پہنچنے والے بے شمار فوائد سے خوف زدہ ہیں اسی لئے دشمن قوتیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے معیشت تباہ کرکے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت اور پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنانا شروع کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے پاکستان کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے لہذا پاک سرزمین سے امن کے دشمنوں کو ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور پوری قوم متحد ہو کرمسلم لیگ (ن) کی حکومت اور پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -