سی پیک کی صورت میں ایک نئے پاکستان نے جنم لیاہے،سید عرفان شاہ

سی پیک کی صورت میں ایک نئے پاکستان نے جنم لیاہے،سید عرفان شاہ

  

لاہور(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب کی کونسلر ز ،سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی ، ذوالفقار اقبال قریشی ، سجاد بھٹی نے گذشۃ روز این اے 129کی تمام یونین کونسل کے جنرل کونسلرز سے ملاقات کی اور اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق دور میں اگر لوٹ مار نہ کی جاتی تو ملک مسائل کی دلدل میں نہ پھنستا، امید ہے میاں شہباز شریف جلد وارڈ کونسلرز کو اختیارات اور بھر پور اعزازیہ کا اعلان کریں گے۔عرفان شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر پاکستان کی سیاست کررہی ہے ۔ سی پیک کی صورت میں ایک نئے پاکستان نے جنم لیاہے ۔ چارو ں صوبے مل کر جمہوریت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پر عزم قیادت میں ترقی کا سفر دن رات جاری ہے وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ایک نیا پاکستان جنم لے رہاہے ،ایک طرف سی پیک کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ترقی و خوشحالی کا روڈ میک متعین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -