چو ہنگ میں ایل ڈبلیو ایم سی عملہ حاضری لگا کر غا ئب ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے

چو ہنگ میں ایل ڈبلیو ایم سی عملہ حاضری لگا کر غا ئب ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ ...

  

چو ہنگ(نا مہ نگار) تفصیلات کے مطا بق زونل آفیسر علی رضا علاقے کی صفائی کی بجائے عملے کو فرضی ڈیو ٹیاں دے کر فارغ ہو جاتا ہے عوام الناس کی شکایات حل کر نے کی بجائے ٹال مٹول کرتا ہے پورا عملہ سارے دن میں مین بازار اور سامنے نظر آنے والے روڈ اور اطراف کی صفائی کر کے اپنے گھروں یا دیگر ذاتی کا موں میں مشغول ہو جاتا ہے صرف حاضری کے وقت سب ا کٹھے ہو تے ہیں ورنہ فرضی ڈیوٹیاں سر انجام دے کر تنخواہ وصول کر رہے ہیں مین بازار میں گذ شتہ ایک ماہ سے سیوریج کا نظام خراب ہے گٹروں کے ڈھکن غا ئب ہیں اور پو رے علاقے میں گند گی کے ڈھیر پڑے ہیں لوگوں نے کام نہ ہو نے کی متعدد شکایات کی ہیں مگر ٹال مٹول کر دیا جاتا ہے لو گوں کا کہنا ہے کہ عملہ نذرانہ لیے بغیر کام نہیں کرتا اور ایسے کرپٹ عملے کو تبدیل کر کے فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -