دہشتگردی کے 8حملے انتہائی افسوس ناک قابل مذمت ہیں، میاں طارق

دہشتگردی کے 8حملے انتہائی افسوس ناک قابل مذمت ہیں، میاں طارق

  

لاہور( وقائع نگار) تحریک انصاف یورپ کے میڈیا ایڈوائزرمیاں طارق جاوید نے کہا ہے کہ پانچ روزکے دوران دہشت گردی کے 8حملے انتہائی افسوس ناک قابل مذمت ہیں اورنیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد نہ ہونامسلم لیگ (ن) حکومت کی ناکامی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق جاوید نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے جنہوں نے ہمیشہ امن اورمحبت کا درس دیا ہے ،درگاہ لعل شہبازقلندرپرمعصوم لوگوں کونشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت اوراسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں اوریہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ کراچی کی طرح پورے پنجاب میں بھی کومبنگ آپریشن کوفوری طورپرشروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ پاناما کیس میں نوازشریف کوبچانے میں لگی ہے اوروزرا پنی ذمہ داریوں سے غافل ہوچکے ہیں ،حکمرانوں نے اگرسنجیدگی کیساتھ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیا ہوتا تو آج قائد کا پاکستان لہو،لہونہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے کرپٹ حکمران اورحکومتی وزراملک کومحفوظ بنانے کے بجائے اپنی دولت میں اضافہ کرنے میں مگن ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -