بجلی صارفین کو ٹیرف سرچارج کے نام پر 200ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، یاسمین راشد

بجلی صارفین کو ٹیرف سرچارج کے نام پر 200ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، یاسمین راشد

  

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے صارفین کو ٹیرف سرچارج کے نام پر 200ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے یہ پیسہ بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کو نوازنے کے لیے دیا جائے گا ،(ن) لیگ کی حکومت غریب عوام کا خون چوس رہی ہے ،حکومت کی معاشی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک آگے جانے کی بجائے دن بہ دن تباہی کی طرف جا رہا ہے ، حکومت تقسیم کا ر کمپنیوں کوبنکوں سے قرضے لے کر ادائیگیاں کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے سے باز نہیںآرہے۔انہوں نے کہاکہ نواز حکومت کے تمام ناکام منصو بے صر ف ما ل اکٹھا کر نے کیلئے ہیں ان کے تمام منصو بے فرا ڈ ہیں ،نندی پور پاور پراجیکٹ بھی کرپشن او رلوٹ مار کی وجہ سے بند پڑا ہے ، گردشی قرضے 660تک پہنچ چکے ہیںِ ، نیلم جہلم پاور پر اجیکٹ کی لا گت 55ار ب سے بڑھ کر 400 ارب سے زائد پہنچ چکی ہے اس منصو بے کی لا گت پر چھ سو فیصد اضا فہ ہو ا ہے اس منصو بے میں بڑے پیما نے پر کر پشن کی گئی اور ذمہ دار وں کیخلا ف کو ئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔انہوں کہا کہ شریف خاندان اپنے ذاتی کاروباری افراد کو نواز نے کیلئے من پسند منصو بے دے رہے ہیں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بھی من پسند کمپنی کو دیا گیا اس کمپنی کے پا س جد ید مشینری نہ ہو نے کی وجہ سے منصو بہ میں تاخیر اور لا گت میں اضا فہ ہوا منصو بے میں ار بو ں روپے لگنے کے باو جو د عوا م کو فا ئد ہ کی بجائے ٹیکہ لگ رہاہے حکمران عوام سے انتقام لینا بند کر یں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -