جمعیت علماء اسلام لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس

جمعیت علماء اسلام لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار) جمعیت علماء اسلام (س) لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس اتوار کے روز ماڈل کالونی قاری واحد بخش کی مسجد میں مفتی احمد علی ثانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں مہان خصوصی مولانا عبدالمتین تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مف تی احمد علی ثانی اور ناظم اعلیٰ قاترتی اعظم حسین نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام اور ترقی کو روکنے کے لئے گہری سازش ہے، جے یو آئی دہشت گردی کے ان واقعات کی مذمت کرتی ہے،اور ان واقعات کے نتیجہ میں شہید ہونے والے دعا ء مغفرت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مارچ کے آخر میں ’’مولانا عبید اللہ سندھی ‘‘ کی خدمات کے حوالے سے ایک اہم پروگرام منعقد کرے گی۔اجلاس کے آغاز پر مولانا محمد اجمل قادری کی عزیزہ کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج غم کا اظہار اور ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی ۔