پانامہ کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے،ڈاکٹر شاہد

پانامہ کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے،ڈاکٹر شاہد

  

لاہور(وقائع نگار) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے،وزیراعظم جس دن سچ بولیں گے،ان کی سیاست کا آخری دن ہوگااپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ مودی ہمارا پانی اور ٹرمپ ویزہ بند کر رہا ہے شریف برادران بادشاہوں جیسی ذہنیت کے حامل خادمانِ اعلیٰ ہیں وہ ایوان میں اراکین کے ساتھ بیٹھنا تو کجا اپنی جماعت کے اراکین کے ساتھ بھی بیٹھنا پسند نہیں کرتے یہ ہی وجہ ہے کہ اسمبلیوں میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ وزراء4 کی بھی عدم شرکت کی وجہ سے غیر آباد ہوتی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر پاناما لیکس کے حوالے سے غلط بیانی اْن کے گلے کا طوق بن چکی ہے۔ پارلیمنٹ کو سپریم کہنے والوں کا ایوان میں جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا۔ قوم کو مسلم لیگ ن کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ جماعت اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے۔ پاناما لیکس میں ناکامی ہوتے دیکھ شریف خاندان ملک میں محاز آرائی پر اْتر آیا ہے جو کہ اْن کا پران وطیرہ ہے محاز آرائی کی سیاست مسلم لیگ ن کا پرانا ہتھیار ہے جس کا نہ صرف ملک و قوم کو بالکہ شریف خاندان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لیکن شریف برادران ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -