مانگا منڈی، تجاوزات کی بھر مار ہسپتال روڈ سکڑ کر20فٹ رہ گئی

مانگا منڈی، تجاوزات کی بھر مار ہسپتال روڈ سکڑ کر20فٹ رہ گئی

  

مانگا منڈی نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہسپتال روڈ کی سڑک 50فٹ چوڑی جو اس وقت سکڑ کر صرف 20فٹ رہ چکی ہیں ملتان رو ڈ ہسپتال روڈ چوک مانگا منڈی دکانداروں نے ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ وصول کرکے سڑک پر فروٹ فروشوں ماہانہ کرایہ وصول کرکے سڑک پر فروٹ فروشوں کے پھٹے اور چمک دار برگر اور شوراما کے پھٹے لگا کر راستہ بند کر رکھا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹیوٹا ویگن والے نے ناجائز سٹیند بناکر چوک مانگا منڈی ٹیوٹا ویگن کھڑی کرکے سواریاں بٹھانے کا وطیرہ پولیس کی پشت پناہی کر بنا رکھا ہے اس کے علاوہ فروٹ فروشوں کی ریڑھیاں اور چنگ چی رکشہ والوں نے سڑک کے درمیان رکشے کھڑے کرکے قبضہ جما رکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہ ہے تجاوزات کی وجہ پیدل گزرنا بھی مشکل ہے سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کا سکول کی چھٹی کے وقت بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مانگا منڈی شہریوں اور بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور علامہ اقبال ٹاون کے ڈپٹی میئر مہر محمود سے ناجائر خاتمہ کرنے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کیوں کہ یہ بھی یونین کونسل بھی ضلع لاہور کی حدو دمیں واقع ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -