فیروزپور روڈ کی تاجر برادری دہشتگردی کے خلاف سخت حفاظتی اقدامات کرے گی، محبوب سرکی

فیروزپور روڈ کی تاجر برادری دہشتگردی کے خلاف سخت حفاظتی اقدامات کرے گی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) انجمن تاجران پنجاب و انجمن تاجران فیروز پور روڈ بورڈ کے صدر چودھری محبوب علی سرکی کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن سرکل اسماعیل کھاڑک کے ساتھ تمام بڑی مارکیٹوں کے صدر و لیڈروں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف تاجر برادری نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع میٹنگ کی۔ اجلاس میں تمام بڑی مارکیٹوں کے ساتھ فیروز پور روڈ پر فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ مکمل چاک و چوبند و سکیورٹی گارڈوں میں فوری اضافہ کیا جائے گا اور ماڈل ٹاؤن سرکل کی تمام تاجر تنظیمیں اپنے اپنے ڈی ایس پی سرکل و ایس ایچ او کے ساتھ ہر 15 دن کے بعد سکیورٹی چیکنگ کی ایک میٹنگ کیا کریں گے۔ انجمن تاجران پنجاب و فیروزپور روڈ کے صدر چودھری محبوب علی سرکی نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تاجر برادری اپنی مکمل جان و مال کے ساتھ اپنے ملک کی چپہ چپہ جگہ کی حفاظت کے لئے اپنی حکومت پنجاب حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔

اور ماڈل ٹاؤن کی تمام بڑی مارکیٹوں کے متعلقہ تھانوں کی فورس کے ساتھ ہفتہ وار اپنی مارکیٹوں میں گشت بھی کرینگے۔ اجلاس میں چودھری محبوب علی سرکی، طاہر محمود بھٹی، حاجی محمد ادریس، رانا اظہر، حاجی اشفاق، چودھری احمد یعقوب، سرفراز منج، میاں زاہد جاوید، ملک منیر، جبریل قمر بٹ، ملک عامر، عمران یونس، اے ایس پی عائشہ، ڈی ایس پی قمر عباس نے شرکت کی۔