حافظ سعید پر پابندیاں امریکی و بھارتی دباؤ کا نتیجہ ہیں، ممتاز اعوان

حافظ سعید پر پابندیاں امریکی و بھارتی دباؤ کا نتیجہ ہیں، ممتاز اعوان

  

لاہور (وقائع نگار)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر راہنما مولانا محمد نعیم بادشاہ ،مفتی عاشق حسین، حافظ شعیب الرحمن ،علی عمران شاہین اور مولانا محمد حنیف حقانی نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے بعد اب انہیں اور انکے ساتھیوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی پرزور مذمت کی ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ حافظ سعید پر پابندیوں میں اور اضافہ امریکی و بھارتی دباؤ کا نتیجہ ہیں قوم ایسی بلا جواز پابندیاں اور ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کی غلامانہ پالیسیوں کو مسترد کردیگی انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی پہلے ہی بلاجواز تھی اور اب ان پر پابندیاں زیادتی و ناانصافی پر مبنی ہیں اگر حافظ سعید پر کوئی ایسا الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ماورائے آئین و قانون پابندیوں سے انارکی پیدا ہوگی لہٰذا ایسی بلاجواز پر پابندیاں ختم کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -