پنجاب یونیورسٹی کا 125واں جلسہ عطائے اسناد آج ہو گا

پنجاب یونیورسٹی کا 125واں جلسہ عطائے اسناد آج ہو گا

  

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کا 125واں جلسہ عطائے اسناد آج بروزپیر صبح 9 بجے فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس میں منعقدکیا جائے گا۔جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اس سلسلے میں فیصل آڈیٹوریم میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ، پرنسپلز ،ڈائریکٹرز ، شعبہ جات کے سربراہان اور ڈگریاں و میڈلز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔

Back

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -