گوادر پورٹ کا فنکشنل ہو نا دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا ہے،شیخ عبدالمنان

گوادر پورٹ کا فنکشنل ہو نا دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا ہے،شیخ عبدالمنان

  

لاہور( پ ر) پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کی انٹی سمگلنگ کمیٹی کے چےئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر اور گوادر پورٹ کا فنکشنل ہو نا پاکستان کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اسی لئے دشمن قوتیں پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے ملک بھر میں دہشت گردی کروا رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ،صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کے ساتھ ملکر قوم کے بھرپور تعاون سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک سر زمین سے دہشت گردوں کے ناپاک وجود کوختم کرر ہی ہے جبکہ دہشت گرد ، ان کے سر پرست، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جار ہاہے لیکن دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے ۔

ذا دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے پوری قوم کو باہمی اختلافات ختم کرکے ایک پیج پر متحد ہو نا ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -