خضر عباس ساجد نقو ی لورز کونسل کے سیکرٹری اطلاعات نامزد

خضر عباس ساجد نقو ی لورز کونسل کے سیکرٹری اطلاعات نامزد

  

لاہور ( وقائع نگار) ساجد نقو ی لورز کونسل کے چیرمین وسیم ساجد ی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے سابق سرگرم رہنما سید خضر عباس کاظمی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ ایک بیان میں وسیم ساجد ی نے کہا کہ ساجد نقوی لورز کونسل ،کوئی باقاعدہ تنظیم نہیں،یہ صرف قائد ملت اسلامیہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے محبت کرنے والوں کا فورم ہے، جس کے عہدیدار آئی ایس او میں اپنا متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ قائد محبوب کی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں امن ہے ، ملت جعفریہ حسین ابن علی کی تحریک کربلا کے تسلسل میں قربانیاں دیتی آرہی ہے اور ملکی سلامتی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے،حق کے راستے میں سر کٹ گیا،مگر کبھی سرجھکانا نہیں پڑا۔ ان کا کہنا تھاکہ ساجد نقوی لورز کونسل کے عنقریب صوبائی عہدیدار بھی نامزد کئے جائیں گے۔جس کے لئے مشاورت جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -