پیر اعجاز احمد ہاشمی عمرہ کی سعادت کیلئے مکہ پہنچ گئے

پیر اعجاز احمد ہاشمی عمرہ کی سعادت کیلئے مکہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی اپنی اہلیہ اور صاحبزادے بیرسٹرمحمد اویس رضا ہاشمی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ حرمین شریفین کی زیارت کے ساتھ ملکی سلامتی کے لئے دعائیں اور ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی 23 فروری تک مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم پر حاضری دیں گے۔ ان کی پاکستان واپسی 3 مارچ کو ہوگی۔روانگی سے پہلے انہوں نے جے یو پی کے ضلعی انتخابات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی انتخابات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتخابات مکمل ہونے کے بعد صوبائی اور مرکزی انتخابات کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔