اللہ کے راستے پر خرچ کرنا چاہئے، اس کا صلہ ملے گا، ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی

اللہ کے راستے پر خرچ کرنا چاہئے، اس کا صلہ ملے گا، ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی

  

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو مال و دولت دیا ہے، اس کو آزادی سے خرچ نہیں کیا جاسکتا، اس کو خرچ کرنے کے کچھ آداب اور ضابطے ہیں، کیونکہ اسلام ے فضول خرچی سے منع فرمایا ہے، لیکن اللہ کے راستے پر خرچ کرنے سے صلہ ملے گا ۔

اور اسی طرح اللہ کے دین کے لئے لڑنے کا حکم ہے۔ فرمایا : ’’کہ تم اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے خرچ کرتے رہو اور انسانوں کی بھلائی کیلئے بھی خرچ کرو، تم خسارے میں نہیں رہو گے۔‘‘

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -