سانحہ چیئرنگ کراس شہداء کیلئے کیتھیڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب

سانحہ چیئرنگ کراس شہداء کیلئے کیتھیڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب

  

لاہور(وقائع نگار)سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونیوالوں کیلئے مال روڈ کیتھیڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈین آف کیتھیڈل چرچ پادری شاہد میراج کی جانب سے سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونیوالوں کیلئے دْعا کرائی گئی۔

تقریب میں گیت گا کر دْعا کی گئی۔تقریب میں مانچسٹر سے پادری روجرز نے بھی شرکت کی اور پادری شاہد میراج کے ساتھ خصوصی دْعا کروائی۔ اس موقع پر کینڈلز بھی جلائی گئیں۔پادری شاہد میراج کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں ملک سے دہشت گردی کے بادل پوری طرح سے چھٹ جائیں۔پادری شاہد میراج کا کہنا تھا کہ جو زخمی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے اور شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -